شادی کی تقریب، گولی چل گئی، نوجوان جاں بحق

راولپنڈی (پی این آئی) تھانہ ویسٹریج کے علاقے چوہڑ چوک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔۔۔۔۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت 17 سالہ محمد

راعیش کے نام سے ہوئی ہے، نوجوان دوست کی شادی پر فائرنگ کے لیے پستول لے کر گیا تھا۔۔۔۔۔ پولیس نے بتایا کہ پستول نکالنے کے دوران ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، زیادہ خون بہہ جانے سے نوجوان دم توڑ گیا۔۔۔۔۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد جمع کر لیے گئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close