راولپنڈی (پی این آئی) اسلام آباد کے ڈی چوک پر 15 اکتوبر کو پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کے معاملے پر پولیس کی جانب سے ٹیکسلا، روات، گوجر خان اور کلرسیداں میں چھاپے مارے گئے
ہیں۔۔۔۔۔۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جبکہ سابق ایم پی اے وحید قاسم، عارف عباسی اور راشد حفیظ کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے چھاپوں میں 7 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔۔۔۔۔ راولپنڈی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت احتجاج یا ریلی کی اجازت نہیں ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں