طلبا کے دو گروپس کے درمیان خوفناک تصادم، آگ لگا دی

اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کے دو گروپس کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، طلبا تنظیم کی جانب سے یونیورسٹی کے ہاسٹل میں آگ بھی لگادی گئی۔

دونوں گروپس کے درمیان تصادم یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے۔ تین زخمی طلبا کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمی طلبا کو تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے بوائز ہاسٹلز خالی کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ایس سی او سمٹ کے باعث بوائز ہاسٹلز خالی کروائے جارہے۔انتظامیہ نے تمام طلبا کو کل سے ہاسٹلز چھوڑنے کی ہدایت کی ہے، 20 اکتوبر تک بوائز ہاسٹلز بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں