پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور میں 6 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، جس کے تحت 3 سے 8 اکتوبر تک مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی۔گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر صوبے کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا تھا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
د فعہ 144 کا نفاذ میانوالی، فیصل آباد، بہاولپور، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں ہوگا، میانوالی میں دفعہ 144 کا نفاذ یکم سے 7 اکتوبر تک کیا گیا جبکہ دیگر 5 اضلاع میں دفعہ 144 کا نفاذ 2 دن کے لیے کیا گیا۔اسی تناظر میں پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی 6 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبائی دارالحکومت میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس پابندی کا اطلاق جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں