پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ

سوات (پی این آئی)سوات مالم جبہ پولیس اسٹیشن اور مٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے، فائرنگ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ پولیس اسٹیشن اور تحصل مٹہ کے علاقہ چپریال پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔ چپریال پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جبکہ مالم جبہ میں پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے جوابی فائرنگ کی ہے چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد گاؤں کے لوگ نکل آئے۔لوگوں نے اسلحہ اٹھا کر پولیس کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے مقامی افراد کو زبردستی واپس کردیا۔ سوات پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پر فائرنگ کے بعد حملہ آوار فرار ہوگئے ہیں، جبکہ پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close