لاہور(پی این آئی) پنجاب کے وزرا، پارلیمانی سیکرٹریز اور پروٹوکول ڈیوٹیز کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع دنیا نیوزکے مطابق پنجاب سب کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے 76 نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی گئی، صوبائی کابینہ، پارلیمانی سیکرٹریز و دیگر کے لئے 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے جاری کرنے کا حکم دیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور کی جانب سے نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری پنجاب کابینہ کو بھجوائی گئی تھی۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ و پارلیمانی سیکرٹریز کے لئے 29 گرینڈی اور ٹیوٹا کرولا گاڑیاں خریدی جائیں گی، گاڑیوں کی خریداری پر 22 کروڑ 1لاکھ 39ہزار روپے خرچ ہوں گے۔
اسی طرح پروٹوکول کے لئے 15 گاڑیاں خریدی جائیں گی، جس کےلئے 9کروڑ 96لاکھ 15ہزار روپے جاری ہوں گے، پروٹوکول ڈیوٹیز اور ایس سی او ڈیوٹیز کےلئے 2ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزرائ کی حفاظت کےلئے پروٹوکول کےلئے 30 سنگل کیبن ڈالے خریدے جائیں گے، گاڑیوں کی خریداری پر20 کروڑ 90 لاکھ خرچ ہوں گے جبکہ گاڑیوں کی خریداری پر ٹیکسز کی مد میں 1 کروڑ 74 لاکھ 95 ہزار خرچ ہوں گے اور گاڑیوں کی تزئین و آرائش کےلئے 3 کروڑ روپے الگ سے رکھے جائیں گے۔ فارچونرز کی خریداری پر 3کروڑ 61لاکھ خرچ ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں