گوجرانوالہ (پی این آئ9) دوسری شادی کرنے پر طلاق یافتہ خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی۔۔۔۔ پولیس کے مطابق لڑائی جھگڑوں پر عدنان نے تین سال قبل بیوی کو طلاق دے دی تھی اور
عدنان نے گزشتہ روز دوسری شادی کی، اتوار کی رات ولیمہ تھا۔۔۔۔ پولیس نے بتایاکہ خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر میں موجود سامان جل گیا اور سابق شوہر کا بھائی جھلس کر زخمی ہوگیا۔۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بہن اور بہنوئی کےساتھ مل کر سابق شوہر کے گھر کو آگ لگائی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں