پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی

باجوڑ (پی این آئی) باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقہ بھائی چینہ میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریش شروع ہوگیا۔ ڈی ایس پی بھائی چینہ کے مطابق واقعہ میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہے۔ریسیکیو عملے کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ادھر پولیس نے کہا ہے کہ بم نصب کرنے والے ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن شروع ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں