ایک اور بڑا دھماکا

حیدرآباد (پی این آئی)حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پھلیلی کے ایک گھر میں گیس بھری ہوئی تھی جس دوران آگ جلانے پر دھماکا ہو گیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ اہل خانہ رات کو گیس کا چولہا کھلا چھوڑ کر بھول گئے تھے، صبح چولہا جلایا تو دھماکا ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ایک بچی اور 3 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال برن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ گیس دھماکے میں زخمی ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close