پی ٹی آئی نے لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کردیا

لاہور (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کردیا جبکہ ٹاؤنز کی سطح پر تنظیم سازی بھی شروع کردی گئی ہے۔

اس سے قبل لاہور میں صوبائی حلقوں کی بنیاد پر تنظیم سازی کا اعلان کیا گیاتھا۔پی ٹی آئی لاہور تنظیم نے ٹاؤنز کی سطح پر باڈیز بنا دیں۔عبدالغفور کو صدر پی ٹی آئی داتا گنج بخش ٹاؤن،ملک نسیم کوسیکرٹری جنرل،عدنان شیخ کو سیکرٹری اطلاعات،بلال مصطفیٰ کو صدر لاہور کینٹ ٹاؤن،حافظ ابرار سیکرٹری جنرل اور عظیم اختر سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔

ٹاؤن صدور کو 18 رکنی ٹاؤن کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کردی گئی،ٹاؤن صدور صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز کی سرگرمیوں کی رپورٹ بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close