تھانے میں زور دار دھماکا

صوابی (پی این آئی) صوابی میں تھانے کے اندر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہوگئی جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ اس کے باعث عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو رضاکار اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ بھی کردیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو رضاکاروں نے امدادی کام شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیےہسپتال منتقل کردیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیاہے۔ عمارت کے مال خانے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا بارودی مواد شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا اور متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close