کراچی (پی این آئی) سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان صالح بھوتانی کے گھر ڈی ایچ اے کراچی میں بغیر اجازت بلوچستان پولیس کی جانب سے چھاپہ مارنے پر سندھ حکومت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان کو احتجاجی خط لکھ دیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صالح بھوتانی کے گھر 22 ستمبر کی رات کو بلوچستان پولیس نے چھاپہ مارا، لیکن اس سے قبل سندھ حکومت سے اجازت نہیں لی گئی۔خط میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان پولیس کی یہ کارروائی مکمل طور پر غیر قانونی تھی، بلوچستان پولیس کےاس عمل پر اپنےسنجیدہ تحفظات سےآگاہ کررہےہیں۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان پولیس کے متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ بلوچستان پولیس نے 22 ستمبر کی رات سابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان صالح بھوتانی کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر 4 افراد کو حراست میں لیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں