کراچی (پی این آئی)سوئی سدرن گیس کے نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی کے صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی ، 45 سالہ پرانی بوسیدہ گیس پائپ لائن کا نیٹ ورک تبدیل کرنے پر کام شروع کر دیا گیا۔
پرانے گیس پائپ لائن کی جگہ 400 کلومیٹر طویل پائپ لائن نیٹ ورک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور سوئی سدرن کے مطابق نئے پائپ لائن نیٹ ورک سے نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی کے میں گیس کا پریشر بہتر ہوگا۔ترجمان کے مطابق نئی گیس پائپ لائنز کا منصوبہ 10 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، نارتھ ناظم آباد میں 45 سال سے موجودہ ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک چل رہا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ موجودہ نیٹ ورک پرانا اور بوسیدہ ہو چکا تھا جس کی وجه سے لیکیج ہو رہی تھی نتیجے میں گیس پریشر متاثر هوتا تھا۔قائم مقام ایم ڈی کا کہنا تھا کہ نیٹ ورک کی بحالی سے 20 سال بعد گیس چوری اور لیکج کو 10 فیصد سے کم کرنے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں