سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی‎

اسلام آباد(پی این آئی ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولیس افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت پر وفاقی پولیس کیلئے سوشل میڈیا پالیسی بنادی گئی، نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئی پولیس آفیسر یا اہلکار پیشگی محکمانہ اجازت کے بغیر میڈیا پراپنی رائے نہیں دیگا نہ ہی کوئی مضمون لکھے گا۔پولیس یونیفارم، سرکاری گاڑی یا کسی سرکاری عمارت میں پولیس آفیسر یا اہلکاروں پر ویڈیو یا تصویر اپنی ذاتی تشہیر کیلئے بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ کوئی پولیس آفیسر یا اہلکار سیکرٹ، آفیشل یا کوئی بھی چیز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کرے گا۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ وفاقی پولیس افسران یااہلکاراپنی سیاسی یا مذہبی رائے کاکسی میڈیاپراظہارنہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close