پی ٹی آئی رہنما آپس میں لڑ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے پارٹی اجلاس میں صدر لاہور شیخ امتیاز محمود اور فرخ جاوید مون دست و گریباں ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اندر پارٹی اجلاس کے دوران صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود اور فرخ جاوید مون دست و گریباں ہوئے اور دونوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی ۔شیخ امتیاز محمود کی جانب سے جلسے کے اخراجات مانگنے پر اراکین اسمبلی کی موجودگی میں لڑائی ہوئی۔اسمبلی سے باہر آنے پر صحافی نے شیخ امتیاز سے پوچھا کہ آپکے ہاتھ اور گردن پر خراشیں ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بھائی کون سا نشان، کوئی ہاتھا پائی نہیں ہوئی، میٹنگ ہوئی ہے اور ہم نے حلوہ پوری کھائی اور باہر آ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close