پاک، ایران بارڈر ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند

کوئٹہ(پی این آئی)ڈپٹی کمشنر گوادر نے مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش اور سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر پاک ،ایران بارڈر پر ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاک ایران بارڈر کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جہاں یہ فیصلہ مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش اور سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گوادر نے اعلامیہ بارڈر کی بندش کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک ایران بارڈر ٹو فائیو زیرو پر ہر قسم کی تجارت اور تجارت سے وابستہ گاڑیوں کی نقل و حمل پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close