افسوسناک حادثے میں قیمتی جانی نقصان ہو گیا

مانسہرہ(پی این آئی) مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقے پارس میں جیپ کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔جیپ کو حادثہ پارس کے مقام پرموڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔

افسوسناک حادثے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا،حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت افتخار شاہ، نصیر شاہ اور ڈرائیور لیاقت کے نام سے ہوئی جو کے مقامی تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد فوری طور پر موقع پر پہنچے جنہوں نے جاں بحق افراد اور زخمی کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close