گنڈا پور نے اپنا چیلنج پورا کر دیا، دعویٰ

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا بیرسٹر کے مشیر اطلاعات  محمد علی سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبور کر کے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔۔۔۔ بیرسٹر سیف

نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، وزیراعلیٰ اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور اور پنجاب بھی گھومے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کروایا، علی امین گنڈاپور نے چیلنج پورا کیا تو جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے راستہ روکا۔۔۔۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود علی امین گنڈاپور جلسہ گاہ پہنچے، کل پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close