پی ٹی آئی جلسہ، پولیس نے جلسہ گاہ جانیوالے راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیئے

لاہور (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کو کاہنہ میں رنگ روڈ کے علاقہ میں جلسے کی اجازت ملنے کے بعد پولیس نے جلسے کے لئے طے کئے گئے مقام کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کرنا شروع کر دیا۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق لاہور پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی کے جلسے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے آج شام ہی طے کئے گئے مقام پر پہنچ گئی ہے اور اس علاقہ کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جا رہا ہے۔پولیس کے سینئیر حکام میں سے ایک نے استفسار کئے جانے پر بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مختلف راستوں کو بند کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close