افسوسناک حادثہ کئی جانیں لے گیا

سکھر (پی این آئی) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق لوڈر رکشےمیں سوار افردا کا تعلق ایک ہی گھرسے ہے جو کسی شادی کی تقریب میں جارہے تھے، ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے،ریسکیو آپریشن میں 1122 کے اہلکار شامل ہیں، ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک ایک خاتون اور ایک بچے کی نعشیں نکالی گئی ہیں جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close