لاہور ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کے سینیئر رہنما کو فوری رہا کرنے کا حکم

لاہور (پی این آئی) ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماء اور ممبر آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین کی نظر بندی کالعدم قرار دے کر فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے غلام محی الدین کی اہلیہ صبا دیوان کی درخواست پر سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے جواب پر برہمی کا اظہار کیا،پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ ہم نے درخواست کو پیر کے لیے فکس کیا ہوا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے آپ کے پاس نظر بندی کے جواز کے طور پر کیا میٹیریل ہے لاہور ہائیکورٹ نے غلام محی الدین کی نظر بندی کالعدم قرار دیکر رہائی کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close