پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا یا نہیں؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور جلسہ رکوانے کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ روکنے سے متعلق تمام درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ یہ معاملہ ایک بار ہی سیٹل ہونا چاہیئے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس فاروق حیدر کو ہی فل بنچ کا سربراہ مقرر کیا ہے، جبکہ جسٹس طارق ندیم اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی فل بنچ کا حصہ ہوں گے۔تین رکنی فل بینچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

قبال ازیں، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فائلز 10 منٹ میں چیف جسٹس کے پاس بھجوائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے اس کی آئینی تشریح ہونا ضروری ہے، یہ معاملہ ایک بار ہی سیٹل ہونا چاہیے۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کے لیے درخواست مرزا واحد رفیق نے دائر کی اور مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے ہٹ کر لاہور میں جلسہ کرنے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر کے جلسے میں حکومت اور عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کی گئی، پی ٹی آئی اتھارٹیز کی منظوری کے بغیر جلسہ کرنا چاہ رہی ہے، پی ٹی آئی لیڈر شپ جلسہ میں عدلیہ مخالف تقاریر کرسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close