رات گئے ایک اور افسوسناک واقعہ

لاہور( پی این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ نے سے4 خواتین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ او رافسوس کااظہار کیاہے-

وزیر اعلیٰ نے شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے جاں بحق ہونے والی خواتین کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا-وزیر اعلیٰ نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close