پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، پنجاب سے بڑی گرفتاری ہوگئی

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی لاہور کے سابق صدر اورحماد اظہر کے قریبی ساتھی چوہدری اصغر گجر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کےذرائع کا دعویٰ ہے کہ چوہدری اصغر گجر کو 21 ستمبر جلسے سے قبل پی ٹی آئی قیادت کی سرگرمیاں اور تیاریاں روکنے کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چوہدری اصغر گجر کو شفیق آباد تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ ان کو دوران سفر پولیس نے حراست میں لیا۔ ان کے ڈرائیور کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close