معروف شخصیت انتقال کر گئی

کراچی(پی این آئی)معروف شاعر اجمل سراج طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

اہلخانہ کی جانب سے شاعر اجمل سراج کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کا انتقال نجی اسپتال میں ہوا۔اہلخانہ کےمطابق 56 برس کے اجمل سراج پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔اہل خانہ کے مطابق اجمل سراج کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر طیبہ مسجد زمان ٹاؤن کورنگی میں ادا کی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close