کراچی(پی این آئی)محکمہ ایکسائزسندھ نےپریمئم نمبرپلیٹس کےلیےآن لائن بولی کاعمل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، سندھ کےسینئروزیرشرجیل میمن نےکہاکہ پلاٹینم،گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں نمبر پلیٹس پراب آن لائن بولی لگائی جاسکےگی ۔
شرجیل میمن نےمحکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول کےاجلاس میں گفتگوکرتےہوئےکہا کہ پریمئم نمبرپلیٹس کےلئےخصوصی پورٹل متعارف کرایا جائےگا،خواہشمند افراد کومقررہ مدت کےاندرآن لائن بولی کےذریعے پریمئم پلیٹس حاصل کرنےکا موقع ملےگا ۔ پلیٹس کی بولی سے حاصل ہونے والی تمام رقم براہ راست سندھ میں سیلاب متاثرین کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے مختص کی جائے گی۔ منشیات کےخلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنےوالےافسران اورملازمین کےخلاف بھی سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیاگیا سینئروزیرنےکہاکہ معاشرے کومنشیات سےپاک کرنے کےلئےمنشیات کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، کارروائیوں کےلئےپولیس سےمزید فورس لی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں