عوام کیلئے خوشخبری آگئی، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

لاہور(پی این آئی)پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد پنجاب حکومت کے حکم پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40سے 250روپے تک کمی کر دی گئی۔

سما نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب حکومت نے شہریوں کو ریلیف پہنچانا شروع کردیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کرانے کا حکم دیدیا۔37شہروں کیلئے نجی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نیا شیڈو ل جاری کر دیاگیا،مسافروں کیلئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40سے 250روپے تک کمی کردی گئی ،زائد کرایہ وصول کرنے پر 3لاکھ 58ہزار500روپے جرمانے جبکہ 30گاڑیاں بند کر دی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close