گرفتار پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ کا بیان بھی سامنے آگیا

لاہور(پی این آئی)لاہور پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیراسمبلی غلام محی الدین دیوان کو گرفتار کیے جانے کے بعد رہنما پی ٹی آئی کی اہلیہ کا بیان بھی سامنے آگیا۔

واضح رہے کہ غلام محی الدین دیوان منہاج القران کی میلاد کانفرنس میں شریک تھے، غلام محی الدین کو میلاد کانفرنس میں شرکت سے واپسی پرگرفتارکیا گیا۔پی ٹی آئی کے مطابق غلام محی الدین اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پرہیں، غلام محی الدین دیوان کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہیں۔آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان کی اہلیہ صبا دیوان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کو گزشتہ رات اغوا کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ربیع الاول کی مناسبت سے وہ مختلف تقریبات میں شرکت کرتے ہیں، گزشتہ رات وہ گھر نہیں آئے اور صبح ایک کال میں انہوں نے بتایا کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔صبا دیوان نے کہا کہ غلام محی الدین اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ابھی تک پتہ نہیں چلا کہ وہ کہاں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close