کراچی(پی این آئی) ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر پکنک منانے کے دوران سمندر میں نہانے والا نوجوان ڈوب گیا۔
ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی بحری خدمات کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور سخت جدوجہد کے بعد متوفی کی لاش سمندر سے نکال کر قریبی ہسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ اکرام اللہ کے نام سے کی گئی جو سہراب گوٹھ مچھر کالونی سے رشتے داروں کے ہمراہ پکنک منانے آیا تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا سے بتایا جاتا ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں