افسوسناک حادثے میں قیمتی جانی نقصان ہو گیا

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے کے مقام بوزی ٹاپ پر کوچ الٹنے سے 14 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 25 مسافر زخمی ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور بس کو کنٹرول نہیں کر سکا، جس کے نتیجے تربت سے کراچی جانے والی مسافر کوچ بھی کوسٹل ہائی وے کے مقام بوزی ٹاپ پر الٹ گئی۔حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 14 ایف سی اہلکار شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، لیویز اور پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔بوزی ٹاپ کوسٹل ہائی وے کا خطرناک علاقہ ہے جہاں کئی حادثات ہو چکے ہیں، گزشتہ مہینے ایران سے پنجاب جانے والی زائرین کی بس کوسٹل ہائی وے پر کھائی میں جاگری تھی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

یاسر نواز نے دانش کو سگریٹ پیتے ہوئے پکڑ لیا، پھر کیا ہوا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں