ایک ہفتے کیلئے دفعہ 144 نافذ

خوشابّ(پی این آئی) محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلع خوشاب میں ایک ہفتے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی خوشاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے خوشاب میں اسلحے کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی لگا دی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع خوشاب میں دفعہ 144 کا نفاذ ایک ہفتےکیلئے کیا گیا ہے، جس کے مطابق کوئی بھی شہری لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ نہیں رکھ سکتا، اس پابندی کا اطلاق آج 16 ستمبر سے اتوار 22 ستمبر تک ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی خوشاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close