پولیس کی بڑی کامیابی ، کچے کا خطرناک ڈاکو گرفتار کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کچہ میں انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کچے کے ڈاکو ’ تنویر اندھڑ گینگ ‘ کے سرگرم رکن ’ نوخاف دشتی‘ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کو فیاض باغ موضع قادر پور کے مقام پر مسلح جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، پولیس کے ریڈ پر ملزمان نے شدید فائرنگ شروع کر دی دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں گرفتار ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جبکہ نوخاف دشتی کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گزشتہ پولیس آپریشن میں ہلاک بدنام زمانہ ڈاکو شہزادہ دشتی کا قریبی ساتھی ہے ،اور قتل ،ڈکیتی، پولیس پر فائرنگ جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close