اسلام آباد(پی این آئی)دادو کے علاقے میں تھانہ خدا آباد کی حدود میں انڈس ہائی وے پر پولیس کی موبائل الٹ گئی۔
اس حادثے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری سول اسپتال، دادو پہنچ گئی۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ اُنہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔حادثے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال پہنچانے میں ریسکیو ورکرز کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی مدد کی۔ حادثے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے سبوتاژ کا واقعہ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں