طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) عید میلاد النبیﷺ کی چھٹی ختم؟ سکولوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں 12ربیع الاول کے روز تمام سکولز کھلے رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو جسن عید میلاد النبیﷺ بھرپور طریقہ سے منانے کا حکم دیا ہے اور اس مقدس دن کے موقع پر سکولوں میں حمد، سیرت النبیﷺ، نعت خوانی سمیت دیگر مذہبی معاملات پر مقابلے اور مباحثے منعقد کروانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے یومِ ولادت 12 ربیع الاول کے موقع پر 17 ستمبر 2024 بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا،کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 17 ستمبر 2024 کو عید میلاد النبی (12 ربیع الاول 1446 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 17 ستمبر منگل کے روز ملک بھر میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اس موقع پرملک بھر میں عمارتوں، گلیوں، شاہراہوں، مساجد اور گھروں کو برقی قمقوں سے سجایا جاتا ہے۔نبی آخر الزمانﷺ کی حیات مبارکہ اور تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مینارہ نور ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ہدیہ عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی کانفرنسز تقریبات اور محفل میلاد منعقد کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں