کراچی (پی این آئی) نیب کراچی نے حیدرآباد میں کارروائی کرکے پنشن فراڈ کیس میں پی پی رہنما سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔
حیدرآباد میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے پی پی کے رہنما احسان ابڑو کو کروڑوں روپے کےکرپشن کے الزام میں گرفتار کیا ۔نیب نے احسان ابڑو کوتفتیتشی ریمانڈ کے لیے نیب عدالت میں پیش کیا، عدالت نے احسان ابڑو کو دس روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزم کے وکیل انور راجپوت کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد نیب احسان ابڑو کو گرفتار نہیں کرسکتی ہے احسان ابڑو کونیب نے 2016 کے کرڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ :نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد نیب احسان ابڑو کو گرفتار نہیں کرسکتی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے 2 افسران، محکمۂ جنگلات کے 2 افسر اور 2 ایجنٹس کو بھی گرفتار کیا ہے۔ تمام گرفتاریاں پنشن فنڈز میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار افراد میں حیدر آباد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے اکاؤنٹنٹ احسان ابڑو، محکمۂ جنگلات کے 2 افسران انور بلوچ، نصراللّٰه بلوچ اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے 2 ایجنٹس فاروق اعظم اور قربان شاہ شامل ہیں ۔نیب کراچی نے پنشن فراڈ کیس میں حیدر آباد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر سے تفصیلات طلب کی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں