وزیر اعلی سندھ کی کرسی خطرے میں؟ اختیارات محدود کر دیئے گئے

کراچی (پی این آئی) سندھ کابینہ میں تبدیلی کے اشارے ملنے لگے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے اختیارات محدود کر دیئے گئے۔اطلاعات کے مطابق اہم ترین ٹیکس وصولی ادارہ سندھ ریونیو بورڈ وزیر اعلیٰ سے واپس لے لیا۔ سندھ ریونیو بورڈ کو محکمہ خزانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔73 کے آئین آرٹیکل 139 کی شق (3) دفعات کے تحت حکومت سندھ نے اختیارات کا استعمال کیا ہے سندھ گورنمنٹ رولز آف بزنس 1986 میں ترامیم کردی گئی، ترامیم شیڈول ٹو میں کی گئی ہے۔وزیراعلی ہاوس سیکریٹریٹ سے شق 9 کے تحت سندھ ریونیو بورڈ واپس لیا گیا۔ سندھ ریونیو بورڈ کے معاملات اب فنانس ڈیپارٹمنٹ دیکھے گا۔

سندھ ریونیو بورڈ سے متعلق معاملات محکمہ خزانہ کے تحت ہوں گے، جبکہ سروسز معاملات،جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کو سونپ دیئے گئے ہیں۔سندھ روینیو بورڈ کے معاملات پر وزیراعلیٰ ہاؤس کا وضاحتی بیان سامنے آگیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مذکورہ معاملے پر میڈیا غلط تاثر دے رہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے، سندھ روینیو بورڈ کومحکمہ خزانہ کے سپرد کرنے سے وزیرعلیٰ کے اختیارات محدود نہیں ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close