کراچی(پی این آئی) سندھ حکومت 12 ربیع الاول عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 17 ستمبر بروز منگل 12 ربیع الاول کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس موقع پر صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔اس سے قبل پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت بھی 17 ستمبر 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں