دکان میں خوفناک آتشزدگی۔۔ رہائشی عمارت بھی لپیٹ میں۔۔ افسوسناک خبر آ گئی

کراچی (پی این آئی) شاہ فیصل کالونی تین نمبر میں بلڈنگ میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جائے حادثہ پر 5 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، بلڈنگ کی بالائی منزلوں پر رہائشی فلیٹس ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے متعدد موٹرسائکلیں بھی جل گئیں، آگ بجھنے کے بعد اوپر جاکر دیکھیں گے۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق بلڈنگ کے نیچےگاڑیوں کے آئل کی دکان تھی۔رش کے باعث فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے، آگ سے متاثرہ علاقے میں بجلی بند کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close