پشاور (پی این آئی) علی امین گنڈاپور وزیر علیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔۔۔۔ مشعال یوسفزئی کو ڈی
نوٹیفائی کرنے کی سمری پر گورنرخیبرپختونخوا نے دستخط کر دیے ہیں۔۔۔۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے مشعال یوسفزئی کو بطور مشیر ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ مشعال یوسفزئی کے پارٹی کے مرکزی معاملات میں مداخلت پر اعتراض کیا گیا ہے، پارٹی کے سینیئر رہنما نے “ڈی نوٹیفائی مشعال” کا میسج علی امین گنڈاپور کو بھیجا، سینیئر رہنما نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر میسج وزیر اعلیٰ کو بھیجا۔۔۔۔مشعال یوسفزئی کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ صوبے کو چھوڑ کر مرکز میں
زیادہ رہتی تھیں، ان کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو سینیئر قیادت کی جانب سے شکایات ملیں۔۔۔۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مشعال یوسفزئی پر ہر جگہ بشریٰ بی بی کا نام استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں