لاہور( پی این آئی)کسان خوشحال……پاکستان خوشحال،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات کر دیئے،کسان کارڈ کی ترسیل اور زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ شروع کردیا گیا۔
گرین ٹریکٹر سکیم، ایگریکلچر گریجو یٹس انٹرن شپ اور ٹیوب ویل سولرلائزیشن کا جلد آغاز کیا جائے گا۔صوبہ بھر کے 136 زرعی مراکز میں 40ہزار کسان کارڈ کی ترسیل کا آج سے آغازہوگیا۔ہر تحصیل میں ایگریکلچر آفس میں زرعی سینٹر سے کاشتکاروں کو کسان کارڈ مہیا کئے جائیں گے۔ کاشتکار 15-اکتوبر کے بعد گندم کی فصل کے لئے زرعی مداخل کے لئے کسان کارڈ استعمال کر سکے گا۔ کسان کارڈ سے 5 لاکھ کاشتکار مستفید ہوں گے۔کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے 30 ہزار فی ایکڑ سے ڈیڑھ لاکھ تک قرض حاصل کر سکے گا۔ اوکاڑہ،بہاولپور،ساہیوال اور سرگودھا میں زرعی ما ل پائلٹ پراجیکٹ کا آغازکر دیا گیا۔
کاشتکار زرعی مال سے بیج،کھاد، پیسٹی سائیڈ، مشاورت، قرض اور دیگر سہولتیں لے سکیں گے۔ فریش ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن پروگرام کی منظوری دی گئی۔پنجاب بھر میں 1000 ایگریکلچر گریجویٹ کی ٹرینگ شروع کر دی گئی۔ ایگریکلچر گریجویٹ فیلڈ میں کاشتکاروں کو اچھی فصل کے لیے مشورے دیں گے۔اگلے ہفتے ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہوگا۔
ایگریکلچر گریجویٹس انٹرنز جیو میپنگ کے ذریعے فارمر تک رسائی کرینگے۔سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ایک سال میں 10 ہزار ٹریکٹر دیئے جائینگے۔حکومت پنجاب ہر ٹریکٹر پر10لاکھ روپے تک سبسڈی دے گی۔20 ستمبر کو ایڈ آنے کے بعد کاشتکار اپلائی کر سکیں گے۔ زرعی ٹیوب ویل سولرلائزیشن سکیم آخری مراحل میں ہے، جلد آغاز ہوگا۔الیکٹرک اور ڈیزل ٹیوب کی سولر لائزیشن پر 50 فیصد ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں