پارلیمنٹ میں موجود پی ٹی آئی رہنماؤں نے باہر نکلنے سے انکار کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما شیر افضل مروت کی گرفتاری کےبعد پارلیمنٹ میں موجود سینئر قیادت نےباہرآنے سے انکار کردیا ہے۔

“24 نیوز” کے مطابق شیر افضل مروت اور ان کے گارڈ کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے ،پولیس نے شیر افضل مروت کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ واپس پارلیمنٹ ہاؤس آ گئی ہے ،جن میں بیرسٹر گوہر، زین قریشی، وقاص اکرم اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر پولیس تذبذب کا شکار ہے ،شیر افضل مروت کو حراست میں لینے والی ٹیم بھی چکرا گئی ،تھانہ سنگجانی لیکر جانا ہے یا سنبل ؟فیصلہ نہ ہونے پر تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close