افسوسناک واقعہ۔۔ ایک اور دھماکہ

کراچی(پی این آئی)نیو سبزی منڈی کے قریب نالے میں گیس بھرنے کے باعث دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سیوریج نالے میں دھماکا ممکنہ طور پر گیس بھرجانے کے باعث ہوا، دھماکا سبزی منڈی میں نجی بینک کے نیچے سے گزرنے والے نالے میں ہوا۔دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکا ہوتے ہی نالے پر بنا فرش اکھڑ گیا اور ایک موٹر سائیکل اڑ کر قریب کھڑی گاڑی کی چھت پر آگری۔ دھماکے کے وقت بینک کے باہر سکیورٹی گارڈ بھی تعینات تھا جو دھماکے سے بال بال بچا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close