عوام کے خون پسینے کی کمائی بجلی بلوں میں نچوڑے جانے کا دعویٰ

کراچی پی این آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا  کہنا ہے کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی بجلی بلوں میں نچوڑی جاتی ہے، حکومت عوام سے

زائد بل لیتی ہے اور سہولتیں ایک خاص طبقے کو دی جاتی ہیں۔۔۔ کراچی میں ممبر سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  تمام حکومتوں نے آئی پی پیز کو فائدہ پہنچایا ہے، آئی پی پیز سے جان چھڑانے کےلیے کوئی متحرک نہیں، سیاسی جماعتیں ریٹ بڑھانے کےلیے کبھی کبھی کے الیکٹرک کیخلاف مظاہرے کرتی ہیں۔۔۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پورے پاکستان میں بجلی کی قیمت کم ہونا چاہیے، آئی پی پیز سو میگاواٹ کے پیسے لیتے ہیں، پچاس میگاواٹ بجلی بناتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close