پولیس اورپی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے۔۔ جلسے کے شرکاء کا پتھراؤ ، پولیس کی شیلنگ

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے شہر اقتدار میں پنڈال سجا رکھا ہے۔

پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم ہونے کے بعد چونگی نمبر 26کے قریب پولیس اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آچکے ہیں۔اسلام آباد پولیس کا کہناہے کہ روٹ کی خلاف ورزی کرکے آنے والے شرکاء کی جانب سے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close