اسلام آباد انتظامیہ کیجانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم،کارروائی کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک اںصاف کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے شام 7بجے کا وقت دیا گیا تھا، مقررہ وقت کے بعد جلسہ کرنے پر کارروائی ہوگی۔ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جاری کیے گئے این او سی کے مطابق اسلام آباد میں جلسے کے اختتام کا وقت شام 7 بجے تھا اس حوالے سے جلسہ منتظمین کو آگاہ باقاعدہ کر دیا گیا ہے، این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close