ریلوے پُل گر گیا، ٹرین سروس معطل

کوئٹہ (پی این آئی)کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 14 روز سے بند ہے، ٹرین سروس دوزان پل گرنے کے باعث معطل ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق سبی سے ہرنائی کے لیے ٹرین سروس 23 جولائی سے بند ہے، ہرنائی میں ریلوے ٹریک کی مرمت ڈیڈھ ماہ میں بھی نہیں ہوسکی۔کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن بھی 15 روز سے بند ہے، اسی طرح چاغی میں بہہ جانے والی ریلوے لائن کی مرمت بھی نہیں ہوسکی۔کوئٹہ چمن ٹرین سروس بند ہوئے 10روز ہوگئے ہیں، شیلا باغ سرنگ کی مرمت میں مزید 15روز لگ سکتے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق صوبے میں ٹرینوں کی بندش سے ریلوے کو روزانہ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close