صوبائی دارلحکومت میں زوردار دھماکا

کراچی(پی این آئی)کراچی کے علاقے بلدیہ مدینہ کالونی میں سلینڈر کی دکان میں زوردار دھماکے سے آگ لگ گئی، آگ لگنے سے دکان اور اطراف میں موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچی جبکہ بڑی تعداد میں علاقہ مکین بھی جمع ہوئے۔پولیس کے مطابق ایک سلینڈر سے دیگر سیلنڈرز میں آگ لگی، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close