پیپلزپارٹی رہنما کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ

کوہاٹ(پی این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما امجد آفریدی کے بیٹے زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کو کوہاٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نا معلوم ملزمان کی جانب سے صوبائی سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی امجد آفریدی کے بیٹے بابر عظیم کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔پولیس حکام نے بتایا کہ بابر عظیم فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ بابر عظیم پر فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close