نئی گاڑیاں کیوں خریدی جارہی ہیں؟ سندھ حکومت کا مؤقف سامنے آگیا

کراچی (پی این آئی) اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے گاڑیاں خریدنے پر سندھ حکومت کا مؤقف سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے آخری بار گاڑیاں 12-2010 میں خریدی گئی تھیں۔

سندھ حکومت کے مطابق پرانی گاڑیاں 8 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرچکیں، اب ناقابل استعمال ہیں۔ افسران اپنی ذاتی یا کرائے کی گاڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ نئی گاڑیاں خریدنے سے مرمت کے اخراجات میں کمی آئے گی۔سندھ حکومت کی گاڑیاں لگژری نہیں بلکہ آپریشنل ہوں گی۔ پرانی اور ناقابل مرمت گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔ حکومت کے مطابق غیر قانونی قبضے میں لی گئی گاڑیوں کو واپس لینے کی کارروائی جاری ہے۔ دیگر صوبوں نے بھی اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے ڈبل کیبن گاڑیاں خریدی ہیں۔ فیلڈ افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ ضروری اور عملی قدم ہے، اس فیصلے کو شاہانہ انداز میں پیش کرنا گمراہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں