سوات (پی این آئی)سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ زیر زمین 104کلو میٹرمیں آیا۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ زلزلےکا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں